13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور دیگرکیسسز کو بھی مقررہ وقت پر انجام تک پہنچایاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے، نیب حکام کی نواز شریف اورمریم نوازکی گرفتاری سے متعلق بریفنگ دی اور تمام اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا، گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، دیگرکیسسزکوبھی مقررہ وقت پرانجام تک پہنچایاجائے گا۔

چیئرمین نیب مجرمان کی اڈیالہ جیل منتقلی تک تمام اقدمات کی نگرانی کریں گے۔

یاد رہے نیب کی جانب سے  نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر گرفتاری کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، ان کا طیارہ آج  رات7.45 پر  لاہور ائیرپورٹ پر اترے گا۔

وزارت داخلہ نے نیب ٹیم کو ایپرن تک جانے کی اجازت دے دی ہیں، نیب افسران خود نواز شریف اور مریم نواز کی امیگریشن کرائیں گے اور ہوائی اڈے پر ہی گرفتاری کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل پہنچایا جائے گا تاہم مچھ جیل اور دیگر جیلوں میں منتقلی کے آپشنز بھی زیرغور ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں