اشتہار

گیس قیمتوں میں اضافہ کب سے ہوگا؟ چیئرمین اوگرا کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان کا کہنا ہے گیس کی قیمتوں سےمتعلق جوبھی چیز ہوگی یکم جولائی سے ہوگی، اوگرا ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوگرا مسروراحمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سےمتعلق جوبھی چیز ہوگی یکم جولائی سے ہوگی، ضروری نہیں کہ قیمتوں میں اتناہی اضافہ ہوجتنا میڈیاپرنمبرآرہےہیں۔

مسروراحمد کا کہنا تھا کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پرگیس میں کمی ہورہی ہے، 4 سال قبل ڈھائی سے3ہزارٹن روزانہ ایل پی جی استعمال ہورہی تھی، آج 5ہزارٹن ایل پی جی روزانہ استعمال ہورہی ہے، لگتاہےآئندہ چندسالوں میں اعدادوشمار15ہزارٹن تک پہنچ جائیں گے۔

- Advertisement -

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ جب گیس کم ہورہی ہےتوایک آپشن ایل پی جی ہے، اب وقت آگیا ہے بجلی اور گیس کا استعمال محتاط طریقے سے کریں، پاکستان میں گیزرصرف18فیصدانرجی سےپانی گرم کرتاہےباقی گیس ضائع ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا کا فیصلہ میرٹ پرہوتاہے، پٹیشن آنےپردیکھاجاتاہےکتنی مدمیں کتنی رقم درکارہے، دیکھا جائے تو اوور آل گیس کی اتنی زیادہ قیمتیں نہیں بڑھیں، پروٹیکٹڈاورنان پروٹیکٹڈصارفین پرمختلف ریٹ اپلائی ہوتے ہیں۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکےاعتراضات اورپٹیشن سن لی، یکم جولائی سے موجودہ سماعت کے فیصلے پر عملدرآمدہو گا، ریٹس من و عن منظورہونگےیانہیں،فیصلہ کیس کاجائزہ لینےکےبعدکرینگے۔

مسروراحمد کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مقامی یاعالمی ادارہ ہمیں قیمت بڑھانےپرمجبورنہیں کر سکتا، عوامی مفاد کومدنظررکھ کر گیس کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے، دونوں کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔

انھوں نے بتایا کہ فروری اور نومبر میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گیس کی قیمتوں کو مرحلہ وار بڑھنا چاہیےتھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں