منگل, جون 18, 2024
اشتہار

چیئرمین پی سی بی کی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم سے ملاقات، 15 لاکھ کا چیک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے مسلسل دوسری بار ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر چیئرمین پی سی بی نے فاتح کھلاڑیوں کو قذافی اسٹیڈیم مدعو کیا۔

چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر ٹیم جب قذافی اسٹیڈیم پہنچی تو محسن نقوی نے انہیں ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو 15 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی سی بی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی سپورٹ جاری رکھے گی اور امید ہے ٹیم آئندہ بھی ٹورنامنٹس جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

اس موقع پر ٹیم اراکین نے حوصلہ افزائی کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نام کے ساتھ کرکٹ کے بھی محسن ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں