تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملک میں ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم انشا اللہ الیکشن جیت کر دوبارہ حکومت میں آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں انہی مافیا نے ایف بی آر ٹیکنالوجی لانے پر شور مچایا، خوف آرہا ہے کہ یہ پاکستان کو ادھر لے جائیں گے جب یہ سب کے ساتھ باہر نکل جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک سال تک اندر سے بیٹھے لوگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں چاہتے تھے، ہم ایکسپورٹرز سے مل کر رکاوٹیں ہٹانے گئے لیکن انہوں نے ہمارے سسٹم نے رکاوٹیں پیدا کی ہوئی تھیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایل ڈی اے کے ڈی جی نے بتایا 200 ارب روپے کی زمین بیچ دی گئی، دریا، جنگلات اور زرعی زمین بیچ دی گئی پیسہ بھی باہر گیا جب سروے کروایا گیا تھا تو پتا چلا صرف اسلام آباد کی 1200 ارب کی زمین پر قبضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا پہلا مطالبہ یہی ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات ہوں، ایسی حکومت آنی چاہیے جو بھاری اکثریت سے آئے۔

عمران خان نے کہا کہ مہنگائی ملک کو تباہ کرہری ہے الیکشن ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرے گا، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی اور معاشی مسائل کا حل قانون کی حکمرانی سے وابستہ ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انصاف ہوتا ہے تو خوشحالی آتی ہے ہم نے سب سے اہم چیز انصاف کے نظام کو مضبوط کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -