اشتہار

اعظم خان کے انکشافات پر چیئرمین پی ٹی آئی کا ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی نے سابق پرنسپل سیکٹریری اعظم خان کے انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب تک مکمل تفصیلات نہیں آتی ، کچھ نہیں کہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سیکٹریری اعظم خان کے انکشافات پر چیئرمین پی ٹی آئی کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ اعظم خان ایک معتبر آدمی ہے ،جب تک مکمل تفصیلات نہیں آتی ،کچھ نہیں کہوں گا، نہیں معلوم کس حالت میں اعظم خان سے بیان ریکارڈ کرایا گیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایک بارپھرچیف جسٹس سےسائفر معاملےکی آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کرتےہیں، سائفر کے بعد سلامتی کونسل اجلاس کے منٹس اور پریس ریلیز کو دیکھنا چاہیے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے عدالت کے سامنے کہا اعظم خان اغوا ہوئے اور ٹھکانہ معلوم نہیں، اچانک اعظم خان سے منسوب بیانات کی فوری تحقیقات کی جانی چاہیے۔

یاد رہے سابق پرنسپل سیکٹریری اعظم خان نے انکشاف کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت بچانے کیلئے سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، وہی سازش کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ سائفر پڑھتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی جوش میں آئے اور کہا اینٹی اسٹیبلشمنٹ ماحول بناسکتے ہیں، مظلوم کارڈ کھیل سکتے ہیں، انہوں نے منع کرنے کے باوجود خفیہ مراسلہ ذاتی مفاد کیلئے عوام میں لہرایا، وہ عوام اور پاک فوج میں خلا پیدا کرنا چاہتے تھے۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا، سائفر نو مارچ کو لیا پھر کھو دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھ کر قانون کی خلاف ورزی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں