بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

شہرت سے کیا حاصل ہوا، شادی کب کریں گے؟ چائے والا نے سب بتادیا!

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر سے شہرت حاصل کرنے والے راولپنڈی کے چائے فروش ارشد خان نے آج   اے آر وائی کے مقبول ترین پروگرام "گڈ مارننگ پاکستان” میں شرکت کی جس میں انہوں نے شہرت کے اس سفر، ماڈلنگ کی دنیا میں اپنی مصروفیات، اپنے گھر والوں کی اپنی کامیابی پر ردعمل اور ان کے جذبات سے آگاہ کیا۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے ارشد چائے والے سے ان کی فیملی سے متعلق سوال کیا، جس پر ارشد نے بتایا کہ شہرت اور ماڈلنگ کی دنیا میں کامیابی حاصل کے بعد میں نے اپنی دو بہنوں اور دو بھائیوں کی شادیاں کیں، جس پر میرے گھر والے بہت خوش ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ میری عمر صرف اکیس سال ہے اور ابھی شادی کا نہیں سوچا، جس پر پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے کہا کہ آپ کے کلچر میں جلدی شادی کا رواج ہے، والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کی جلد شادی ہو، مگر ارشد کا کہنا تھا کہ وقت آئے گا تو شادی بھی ضرور کروں گا۔
گڈ مارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر نے سوال کیا کہ جب انسان ترقی کرتا ہے تو اس کی سوچ بدل جاتی ہے، کیا آپ میں تبدیلی آئی، جس پر ارشد نے کہا کہ نہیں مجھ میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

- Advertisement -

پروگرام میں اپنے والدین کی ناراضی کا ذکر کرتے ہوئے ارشد چائے والے نے بتایا کہ کسی پروجیکٹ کے لیے شوٹ کروایا تو ایک تصویر پر والد اور گھر والوں نے سخت اعتراض کیا، والد نے دو ماہ کے لئے کام نہیں کرنے دیا، اور میں نے وہ دو ماہ گھر بیٹھ کر گزارے، بعد میں کچھ لوگوں نے والد کو سمجھایا تو انہوں نے کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کام کروں مگر احتیاط کے ساتھ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد نے بتایا کہ نئے سال میرا ایک نیا پروجیکٹ آن ایئر جائے گا، اس وقت میری توجہ اسی پروجیکٹ پر مرکوز ہے، امید ہے عوام اسے پسند کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں