اشتہار

آئی سی سی وفد کی پنڈی اسٹیڈیم آمد، چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں آئندہ سال فروری میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان آئندہ سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ میگا ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے جس نے تیسرے مرحلے میں آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کے سربراہ کرس ٹیلٹلی کی سربراہی میں سینیئر منیجر سارہ ایڈگر اور ایونٹ منیجر عون زیدی پر مشتمل وفد نے اسٹیڈیم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے آمدورفت کے راستوں، سہولتوں، ڈریسنگ رومز، مختلف اسٹینڈز کا جائزہ لیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر پی سی بی حکام، اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے آئی سی سی ٹیم کو انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی سی سی کا یہ وفد آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی ملاقات کرے گا اور محسن نقوی وفد کو چیمپئنز ٹرافی کی  تیاریوں سے آگاہ کریں گے۔

بابر اعظم کے سر پر قومی ٹیم کی قیادت کا تاج پھر سج رہا ہے؟

واضح رہے کہ آئی سی آئی سی سی وفد نے گزشتہ دو روز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کا بھی دورہ کیا اور اسٹیڈیم کے علاوہ ان شہروں کے واقع ہوٹلوں کا بھی معائنہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں