جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

دلچسپ ویڈیو: چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی نے کپتانوں کا انیمیٹڈ پرومو جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے ایک روز قبل آئی سی سی نے میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ دلچسپ پرومو جاری کر دیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے سج رہا ہے۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام 8 ٹیموں کے کپتانوں کا نیا پرومو جاری کر دیا ہے۔

اس پرومو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں پاکستانی کپتان محمد رضوان سمیت تمام کپتانوں کے اینیمیٹڈ کریکٹر پیش کیے گئے ہیں اور منفرد انداز میں ان کا فیورٹ شاٹ بھی دکھایا گیا ہے۔

اس پرومو میں تمام کپتانوں کو ٹرافی کے حصول کے لیے دوڑ لگاتے اور چمچاتی ٹرافی کی جانب لپکتے بھی دکھایا گیا ہے۔

 

چیمپئنز ٹرافی کے لیے نئے انداز کا پرومو کرکٹ شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

اس سے قبل آئی سی سی نے میگا ایونٹ کی ٹرافی کی تیاری کی دلکش ویڈیو شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں