جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ کون ٹیم میں شامل ہو رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں پی سی بی آئی سی سی کو ان کی جگہ نئے کھلاڑی کا نام بھیجے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو اپنے اعزاز کے دفاع میں نیوزی لینڈ سے افتتاحی میچ میں بدترین شکست کے بعد دوسرا بڑا دھچکا جارح مزاج اوپنر فخر زمان کے زخمی ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہونے کی صورت میں لگا ہے۔

فخر زمان جو گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے آغاز میں ہی زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ وہ بیٹنگ کے لیے بھی چوتھے نمبر پر آئے تھے اور صرف 24 رنز ہی بنا سکے تھے، اس دوران بھی وہ تکلیف میں دکھائی دیے۔

پی سی بی کے مطابق اوپنر کو سینے کے دائیں جانب تکلیف ہوئی، جس کے بعد وہ میدان سے باہر گئے۔ اب ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں صرف ایک اسپیشلسٹ اوپنر فخر زمان کو ہی منتخب کیا تھا اور ان کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم میں کوئی اوپنر نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو امام الحق کا نام بھیجے گا اور کمیٹی کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز فخر زمان کی انجری کے بعد اوپنر عبداللہ شفیق اور نوجوان محمد ہریرہ کے ناموں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ تاہم امام الحق پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’چیمپئنز ٹرافی کے لیے امام الحق کی سلیکشن 100 فیصد بنتی تھی‘

امام الحق 72 ون ڈے میچ میں 48.27 کی اوسط سے 3138 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ انہوں نے 9 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں بھی بنائی ہوئی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ اسکور 157 ہے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں