اشتہار

اسلام آباد اور کراچی میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں مون سون کے زیر اثر بارش کا نیا سلسلہ جاری ہے آج سے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بدین اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں گرج چمک کیساتھ بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر، اوکاڑہ، ڈی جی خان، راجن پور میں آج بادل برسنےکا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال،کرم میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ  کوہلو، ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، قلات، سبی، بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تھر پارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، مٹھی، پڈعیدن میں بھی آج بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ بدین اور کراچی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جبکہ تھرپارکر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں