اشتہار

پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل؟

اشتہار

حیرت انگیز

پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکرراجا پرویز اشرف کوخط لکھ دیا۔

خط میں صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ گولڈن جوبلی تقریبات نے اجتماعی کامیابیوں پر غور کا موقع فراہم کیا سنگ میل کی روشنی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکافیصلہ کیا کمیٹی کوپارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کانام تبدیل کرنےکی ذمہ داری سونپی۔

صادق سنجرانی کے مطابق عمارت کا نام ثقافتی ورثے، قومی اقدار اور اتحاد کی علامت ہونا چاہیے کمیٹی کا مقصد جامع بات چیت اور غور کے بعد مناسب نام تجویز کرنا ہو گا پارلیمانی کمیٹی میں عرفان صدیقی، تاج حیدر، شبلی فراز، منظورکاکڑ کو نامزد کیا گیا۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کی جلد تشکیل کیلئے اسپیکراسمبلی سے 4 نام مانگ لئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ پارلیمانی کمیٹی کے کام اور کارروائی کے انتظام کا ذمہ دار ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ پارلیمانی کمیٹی کےجلد کام شروع کرنے کےلئے پرُامید ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں