اشتہار

سردیوں میں پھٹے ہونٹوں کو خوشنما کیسے بنائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سردی کے موسم میں جِلد کے ساتھ ہمارے ہونٹوں پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر ہونٹوں کی خشکی اور پھٹنے کی شکایات سامنے آتی ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں لپ گلوس کا استعمال ہونٹوں کیلئے بہت مفید ہے، لپ گلوس کے استعمال سے بدنما ہونٹ خوشنما ہوجاتے ہیں۔

صاف ستھرے ہموار سطح کے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا کافی آسان ہوتا ہے مگر کٹے پھٹے اور کھردرے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا کافی مشکل کام ہے۔

- Advertisement -

ایسے ہونٹوں پر لپ اسٹک استعمال کرنے سے ایک گھنٹہ پہلے ویزلین یا کوئی اور عمدہ سی کریم لگائیں، تقریباً آدھ گھنٹہ بعد اسے کسی کاٹن کے کپڑے یا تولیے سے صاف کردیں اور ہونٹوں کو نم کیے بغیر ان پر لپ اسٹک لگا لیں۔

ہونٹ

اس کے علاوہ رات کو سونے سے پہلے خشک ہونٹوں پر کوئی عمدہ سی کریم یا گلیسرین لگانی چاہیے۔ یہ عمل کسی بھی موسم میں کیا جا سکتا ہے۔ لپ اسٹک کے استعمال سے ہونٹ عموماً کالے پڑ جاتے ہیں۔

خراب اور گھٹیا قسم کی لپ اسٹک ہونٹوں کی قدرتی رنگت پر اثر انداز ہوتی ہیں، اس صورت حال سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہفتے میں تقریباً دو دن لپ اسٹک کا استعمال نہ کریں۔ہر شب سونے سے پہلے ہونٹوں پر روغن زیتون کا لگائیں۔

اگر روغن زیتون کے ساتھ عرق لیموں یا ڈائلیوٹ سلفیورک ایسڈ کے تین چار قطرے ملا کر ہر روز رات کو سونے سے پہلے اور لپ اسٹک کا میک اپ اُتارنے کے بعد ہونٹوں پر ملیں تو اس سے آپ کے ہونٹوں کی قدرتی دلکشی اور دل آویزی ہمیشہ برقرار رہے گی۔

انگور یا گریپ فروٹ کے جوس میں دار چینی ملا کر لگانے سے بھی ہونٹوں کی سیاہی دور ہوتی ہے، اس مقصد کے لئے ٹماٹر اور چقندر بھی مفید ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں