منگل, ستمبر 10, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کی پنجاب سے ایک اور وکٹ گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والی چوہدری ساجد محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

چوہدری ساجد محمود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے 2008 میں پی ٹی آئی جوائن کی تھی، پارٹی ٹکٹ پر 2 الیکشن لڑا ہوں جس میں سے ایک جیتا اور ایک ہارا۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سب سے پہلے 9 مئی واقعے کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، واقعہ دل خراش تھا جس نے پاکستان کی سیاست کو ہلاکر رکھ دیا، پاکستان کے 24 کروڑ عوام نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی واقعے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کی مذمت کرتا ہوں، ان کے بیانیے سے پی ٹی آئی کو بہت بڑا نقصان ہوا۔

چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اور کارکنان سے ہاتھ جوڑ کر معافی کا طلب گار ہوں، آج میں اس بیانیے کے ساتھ پی ٹی آئی میں نہیں رہ سکتا، میں باضابطہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

چوہدری ساجد محمود کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں