سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے صاحب زادے سالک حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اے آر وائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو پر ردعمل دے دیا۔
پروگرام ’دی رپورٹر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر پر ناراضی کا اظہار کر دیا۔
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سالک حسین نے کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا، پرویز الٰہی نے انٹرویو میں بتا دیا کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں، اگر وہ اپنی اصلاح کر کے آئیں تو پی ڈی ایم کو قابلِ قبول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری پرویز الٰہی کے بیان پر پی ٹی آئی میں تشویش کی لہر
سالک حسین نے کہا: ’پرویز الٰہی محسن کشوں کا ساتھ نہ دیں۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے محسن ہیں۔ وہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے بھی محسن ہیں۔‘
پرویز الٰہی کا اے آر وائی نیوز کو دیا گیا خصوصی انٹرویو آج شام 7 بجے کر 3 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔