23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

”عمران خان سورۃ الحجرات پڑھ لیتے تو لیڈروں کو برے ناموں سے نہیں پکارتے“

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے نام بگاڑنے پر تبصرہ کر دیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کی  ہمیشہ بات کرتے ہیں، اچھا ہوتا اگر وہ سورة الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ سورۃ الحجرات کی آیت پڑھ لیتے تو سیاسی لیڈروں کو برے ناموں اور القاب سے نہیں پکارتے۔

- Advertisement -

چوہدری شجاعت نے سورۃ الحجرات کی آیت 11 کا مفہوم بھی بتا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس آیت میں کہا گیا ہے کہ ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں، ممکن ہے وہ ان سے بہتر ہوں، اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق  اڑائیں، ممکن ہے وہ ان سے بہتر ہوں۔

چوہدری شجاعت نے مفہورم بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو مشورہ ہے  کہ شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں