اتوار, جنوری 18, 2026
اشتہار

سستے ٹکٹ، سعودی ایئرلائن کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ایئرلائن السعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو مسافر پہلے ریزرویشن کروائیں گے انہیں سستے داموں ٹکٹ ملیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق السعودیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سستی ٹکٹوں کی کوئی اسکیم نہیں ہے ہاں البتہ جو پہلے ریزرویشن کروائیں گے انہیں کم قیمت میں ٹکٹیں ملیں گی۔

السعودیہ کے مطابق سفر سے کافی پہلے مسافروں کو ٹکٹ کی بکنگ کروانی ہوگی۔

سعودی ایئرلائن ‘السعودیہ’ کے لیے بڑا اعزاز

ایئرلائن نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹکٹوں کے لیے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی مہیا ہے۔ جبکہ کورونا وبا کے حوالے سے ایس او پیز جاننے کے لیے ویب سائٹ سے رجوع کیا جائے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے بعد دنیا بھر سے شہری مملکت کا رخ کررہے ہیں، تاہم حکومت نے ایئرلائن اور ایئرپورٹ انتظامیہ کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں