جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی: عید قرباں سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عیدِ قرباں سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے فی کلو ناجائز اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدِ قرباں سے قبل کراچی کی مارکیٹس میں مرغی کے ریٹ میں ناجائز اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد قیمت 240 روپے تک پہنچ گئی۔

حکومت کی جانب سے برائلر مرغی کی قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم ایمپریس مارکیٹ میں اس وقت مرغی 240 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ برائلر مرغی کا گوشت 186 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

صارفین کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے کی ذمہ دار پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور ضلع انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ متعلقہ ادارے اپنے کاموں میں ناکام رہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسران ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیں اور دکانوں پر چھاپے مار کر انہیں سرکاری نرخوں پر فروخت کروائیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں