تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

جی ڈی پی کا ڈیٹا تبدیل کرنے کا حکومتی دباؤ: چیف اکنامسٹ ڈاکٹر زبیر خان نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد :سابق وزیر خزانہ شوکت کا کہنا ہے کہ چیف اکنامسٹ ڈاکٹر زبیر خان عہدے سے مستعفی ہوگئے، زبیر پر جی ڈی پی کا ڈیٹا تبدیل کرنے کا دباؤ تھا۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال معاشی کارکردگی خراب دکھانے کے لیے شہباز حکومت کا وفاقی ادارہ شماریات پر دباؤ کا انکشاف ہوا۔

حکومتی دباؤ پر چیف اکنامسٹ ڈاکٹرزبیر خان عہدے سے مستعفی ہوگئے اور کہا جی ڈی پی ڈیٹا میں ردوبدل سے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد آج میں نے اپنا استعفیٰ دے دیا، میں اب گھر پر آرام کروں گا، اپنا عہدہ بہت انجوائے کیا۔

سابق وزیر خزانہ شوکت نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میرا اندیشہ درست تھا، چیف اکانومسٹ ڈاکٹرزبیر نےاستعفیٰ دے دیا ، ہم اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟ حقائق کو دبایا نہیں جا سکتا، ڈاکٹر زبیر پر جی ڈی پی کا ڈیٹا تبدیل کرنے کا دباؤ تھا۔

حماداظہر نے بھی ٹوئٹ میں کہا کہ ن لیگ نےسرکاری اعداد و شمارمیں بھی جھوٹ بولنے کی کوشش کی ، اس کے نتیجےمیں چیف اکنامسٹ ڈاکٹرزبیرخان نےاستعفیٰ دے دیا ہے۔

خیال رہے ذرائع ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت رواں مالی سال کی معاشی صورتحال کو خراب دکھانے کیلئے دباو ڈال رہی ہے۔
.
ذرائع نے بتایا تھا کہ جولائی تامارچ صنعتی پیداوار دس اعشاریہ چار فیصدریکارڈ کی گئی، جس کا کریڈٹ عمران حکومت کوگیا۔ قومی پیداوار زیادہ ہوئی تو کریڈٹ عمران حکومت کو جائے گا۔

شہبازحکومت نے ادارہ شماریات کوجی ڈی پی تخمینہ کا فارمولا بدلنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

خیال رہے شہبازحکومت نےرواں سال جی ڈی پی کی شرح چار فیصدہونےکی تشہیر بھی شروع کردی تھی ، تشہیری مہم میں دوہزار سترہ اٹھارہ کے اعدادوشمار نمایاں کئے جارہے تھے۔

Comments

- Advertisement -