اشتہار

’25ارب امداد، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کروا دی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی بجٹ میں 25ارب روپے مختص کرنےکی یقین دہانی کروا دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات ختم ہو گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کیلئےوفاقی بجٹ میں الگ بجٹ مختص کرنےکامعاملہ اٹھایا۔

وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے25 ارب روپے رکھے ہیں جب کہ وفاق بھی25 ارب روپے مختص کرے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے عالمی امداد سے بھی سیلاب متاثرین کیلئے رقم مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی بجٹ میں 25ارب روپے مختص کرنےکی یقین دہانی کروا دی جس کے بعد وزیراعلیٰ اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں