وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا زندہ دلان لاہور کےلئے ایک اور بڑا تحفہ، سینٹر پوائنٹ گلبرگ تا والٹن روڈ ڈیفنس موڑ سگنل فری کوریڈور کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کیولری گراؤنڈ پر انڈرپاس اور ڈیفنس موڑپراوورہیڈ برج بنےگا جس کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈڈویلپمنٹ نےپروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کمیٹی نےلاہور کیلئےمیگا پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، انڈرپاس اورفلائی اوور پر 2 ارب 80 کروڑ لاگت آئےگی میگامنصوبے لاہورکےشہریوں کیلئےبےپناہ ضروری ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبےکی تکمیل سےشہریوں کوآمدورفت میں بےپناہ آسانی ہوگی منصوبے کی تکمیل سےٹریفک جام رہنےکی شکایت کاازالہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملےگی شہری بلا تاخیر منزل پر پہنچیں گے وقت اورایندھن بھی بچےگا۔