جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

پاکستان میں بچوں کو گود لینے سے متعلق کیا قوانین رائج ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت مذہبی امورحکام نے بچوں کوگود لینے سے متعلق ملک میں قوانین کے حوالے سے تفصیل بتادی اور بچوں کو گود لینے سے متعلق ایسا کوئی قانون موجودنہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نسیمہ احسان کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون سازی کا اجلاس ہوا ، جس میں چیئرپرسن کمیٹی نسیمہ احسان نے سوال کیا کہ بچوں کو گود لینے سےمتعلق ملک میں کیاقوانین رائج ہیں؟

وزارت مذہبی امورحکام نے بتایا کہ بچوں کوگودلینے سے متعلق ایساکوئی قانون موجودنہیں ہے، اسلام کے مطابق گودلینا نہیں کفالت کرناہے۔

- Advertisement -

چیئرپرسن کمیٹی نے سوال کیا کہ  2سے3 سال میں کتنے بچےبےاولاد جوڑوں کودیے گئے،کوئی ڈیٹا ہے؟ کیایہ بچہ ریاست کی ذمہ داری میں نہیں کہ انکی کفالت کریں؟

لااینڈ جسٹس حکام نے بتایا کہ گارڈین ایکٹ کےتحت بچوں کی کفالت کی جا سکتی ہے جبکہ نمائندہ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ بچےکی کفالت ہوسکتی ہے، کوئی اجنبی بچہ ہےتوجنہوں نےگودلیا وہ ان کے رشتےمیں نہیں ہوگا۔

،نمائندہ اسلامی نظریاتی کونسل نے مزید کہا کہ ڈی این اےٹیسٹ سےمعلوم ہوتا ہےبچہ ان کانہیں ہے، ولدیت کےساتھ سرپرست کاخانہ لکھ دیں تاکہ مسئلہ پیدانہ ہو۔

وزارت مذہبی امور حکام نے بتایا کہ لے پالک بیٹایا بیٹی کسی صورت حقیقی اولادنہیں ہوسکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں