جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

مصر میں چونکا دینے والے غیر معمولی واقعے نے شہریوں کو خوف زدہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں ایک مسجد سے صبح سویرے بچے کی کھوپڑی برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

العربیہ کے مطابق مصر کے مشرقی علاقے السویس گورنری میں ایک مسجد سے انسانی کھوپڑی ملی، جس پر محلے کے لوگ خوف زدہ ہو گئے، کھوپڑی ایک بچے کی تھی۔

مسجد الاسراء کے امام مسجد کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے فجر کی نماز کے لیے مسجد کھولی تو ایک کونے میں کھوپڑی پڑی دیکھ کر وہ اور دیگر نمازی حیران ہو گئے۔

شارک کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کا بھیانک انجام

ابتدائی طور پر نمازیوں کا خیال تھا کہ یہ کوئی انسانی کھوپڑی نہیں ہے بلکہ کسی نے مذاق کے طور پر پلاسٹک کی کھوپڑی وہاں رکھ دی ہے، تاہم جب معلوم ہوا کہ یہ حقیقی انسانی کھوپڑی ہے تو لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کر دیا، جس پر اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور لاش کی صحیح عمر کا تعین کرنے کے لیے کھوپڑی کو فرانزک کے لیے بھیجا گیا ہے۔

دوسری طرف سیکیورٹی سروسز نے مذکورہ علاقے سے بچوں کے لاپتا ہونے کے بارے میں حال ہی میں موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینا بھی شروع کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں