تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شہد اور دودھ سے نہانے، سونے کی چوسنی پینے والا بچہ کون ہے؟

دنیا جائے حیرت ہے جہاں زندگی کی دو انتہائیں ہیں امارت کی انتہا دیکھنی ہے تو اس بچے سے ملیں جو شہد اور دودھ سے نہاتا اور سونے کی چوسنی پیتا ہے۔

آپ نے اکثر یہ مثل تو سنی ہوگی کہ فلاں شخص تو سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوا ہے یہ مثال انتہائی امیر اور پرتعیش زندگی گزارنے والے افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے لیکن ہم یہاں آپ کو ایسے بچے سے ملوا رہے ہیں جس کے منہ میں سونے کا چمچہ نہیں بلکہ سونے کی چوسنی ضرور ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ اس کو دودھ اور شہد سے غسل کرایا جاتا ہے۔

یہ شاہانہ بچہ برطانیہ کے شہر ایڈنبرا کا رہائشی جریم اکرم ہے جس کی والدہ اپنے بچے کو شاندار زندگی گزارتے دیکھنا چاہتی ہے۔ اسی لیے اس نے اپنے کمسن بیٹے کو سونے کی چوسنی دی ہے جو اس کے منہ میں لگی رہتی ہے جب کہ ماں اپنے بیٹے کو پانی سے قبل دودھ اور شہد سے نہلاتی ہے اور وہ برانڈڈ کے علاوہ کوئی کپڑا زیب تن نہیں کرتا۔

تین سالہ جریم اکرم کو اس کی ماں قیصے اکرم نے یہ طلائی چوسنی چند ماہ پہلے ہی تحفے میں دی تھی جو ٹھوس سونے سے ایک ڈیزائنر سے بنوائی گئی تھی جو ایک ہزار پونڈ سے زائد (لگ بھگ ڈھائی لاکھ روپے پاکستانی) کی لاگت سے تیار ہوئی تھی۔

بیٹے کی محبت سے چُور ماں اپنے بیٹے کو پرتعیش شاندار زندگی دینا چاہتی ہے جس پر اسے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن اسے لوگوں کی رائے کی پروا نہیں۔ وہ اپنے بیٹے کو پانی سے پہلے دودھ اور شہد سے غسل کراتی ہے اس کے بعد پانی سے نہلا کر تیار کرتی ہے۔

اس سال ننھا جریم اپنے والدین کے ساتھ کینری جزائر کی سیر کرے گا اور لگژری ٹرین میں طویل فاصلہ بھی طے کرے گا جب کہ اس کے لیے گھر میں کرسمس کا قیمتی سات فٹ طویل درخت بھی لگایا جائے گا۔

حال ہی میں بچے کےلیے بربری کے قیمتی ٹریک سوٹ خریدے گئے ہیں۔ جن کی قیمت سینکڑوں پاؤنڈ میں ادا کی گئی ہے۔ اس کے دیگر قیمتی کھلونوں میں سونے کی کلائی زنجیر، روبوٹ بلی اور ڈائنوسار بھی شامل ہیں۔

قیصے اکرم اپنے بیٹے کے لیے دنیا بھر کی نعمتوں کا ڈھیر لگا دیا ہے اور اس سال کرسمس پر 2500 برطانوی پاؤنڈ مالیت کے 100 مختلف تحائف دینے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ جن کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے تاہم یہ تمام تحائف آنے کے بعد انہیں ایک ہی دن کھولا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -