اشتہار

والدین مٹی سے کھیلنے والے بچوں کو نہ روکیں، لیکن کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ اپنے بچوں کو الرجی اور دمہ جیسی بیماریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو انہیں مٹی میں کھیلنے دیں اور فرش پر قلابازیاں کھانے دیں۔

سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ بچوں کو حد سے زیادہ دھول مٹی سے بچانے سے ان میں وہ قوت مدافعت پیدا ہی نہیں ہوتی تو دمہ اور الرجی جیسی بیماریوں سے بچانے کیلئے ضروری ہوتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مٹی میں ایسے دوستانہ جراثیم ہوتے ہیں جو بچوں کے نظامِ مدافعت کو تربیت دے کر انہیں کئی طرح کی الرجیز، دمے اور دیگر بیماریوں سمیت ڈپریشن اور اینگزائٹی تک سے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -


والدین مٹی سے کھیلنے والے بچوں کو نہ روکیں

ان نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسی جسمانی سرگرمی نہ صرف اس لیے فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں آزادی سے گھومنے کا موقع ملتا ہے بلکہ کچھ قدرتی مادوں مثلاً مٹی اور کیچڑ میں ایسے حیران کن حد تک طاقتور خردبینی جراثیم موجود ہوتے ہیں جن کے بچوں کی صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات کو ہم نے سمجھنا ابھی صرف شروع ہی کیا ہے۔

جرنل آف الرجی اینڈ کلینیکل امیونولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب بچے مٹی میں کھیلتے ہیں یا فرش پر لیٹتے ہیں تو ان میں بہت سے مضر صحت بیکٹیریا اور دیگر جراثیموں سے مقابلہ کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے جو ساری زندگی کیلئے انہیں بہت سی بیماریوں سے بچانے کیلئے قوت مدافعت بخشتی ہے۔

دمہ اور الرجی جیسی بیماریوں سے بچانے کیلئے ضروری

تو اگر آپ کے ننھے منھے بچے کبھی کبھار زمین پر لوٹ پوٹ ہونا چاہیں تو انہیں اس کی اجازت دے دیں اس سے ان کی قوت مدافعت بھی بڑھے گی اور وہ خوش بھی ہوجائیں گے۔

اگرچہ یہ بظاہر عجیب بات محسوس ہوتی ہے کیونکہ ہم تو یہی جانتے ہیں کہ صفائی کا خیال زیادہ سے زیادہ رکھنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں