تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چین نے غیر ملکی اشیا پر درآمدی ڈیوٹی ختم کر دی

بیجنگ:چین نے تیسری بین الاقوامی درآمدی نمائش کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے غیر ملکی اشیا پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نمائش کنند گان کو مشینری،طبی سامان اور فن پاروں سمیت پانچ اقسام کی مصنوعات کی ایک خاص مقدار کی فروخت پر درآمدی محصولات،درآمدی ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور کھپت ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

چینی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری اقسام کی اشیاء پربھی ڈیوٹی چھوٹ کا اطلاق ہوگا،مگر اس کے لئے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ نمائش کنندہ کی فروخت دو ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ نہ ہو۔

حکام کے مطابق ہر درجے کے اندر موجود مصنوعات کا کوٹا دو سےبارہ آئٹمز فی نمائش کنندہ ہوتا ہے،تیسری سی آئی آئی ای اگلے ماہ پانچ نومبرسے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔

Comments

- Advertisement -