تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

چین اور سعودی عرب میں علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریاض: چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک میں علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

چین اور سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ممالک میں روس یوکرین، ایرانی جوہری پروگرام، یمن، شام اور لبنان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے روس یوکرین تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا جبکہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں پُرامن حل پر توجہ دینے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین  اور سعودی عرب کے درمیان 30  ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

سربراہان نے یمن اور شام میں پُرامن حل کی کوششوں کی تائید کی جبکہ لبنان بحران کے حل کے لیے مل کر کوششیں کرنے کا عزم کیا گیا۔

چین اور سعودی عرب نے علاقائی و عالمی سطح پر باہمی تعاون کو بڑھانے کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری اور توانائی و تجارت کے امور پر کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

ممالک کے درمیان مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ ملاقاتوں میں تیل کی مستحکم عالمی مارکیٹ کی اہمیت پر مشترکہ طور پر زور دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -