اشتہار

چین کی پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین نے موجودہ صورتحال میں ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے، چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا فریقین کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کریں۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے مزید کہا کہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں، ہم ایران اور پاکستان دونوں کو قریبی پڑوسی اور بڑے اسلامی ملک سمجھتے ہیں۔

- Advertisement -

ایران کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ کی شدید مذمت

اس سے قبل ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ ایران نے پاکستانی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حملے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئیں، پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں