23.4 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

چین نے 3 بھارتی کھلاڑیوں کو روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے بھارت کی تین خواتین کھلاڑیوں کو ایشین گیمز میں شرکت سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس مکے مطابق چین کی طرف سے دعویٰ کرنے والے علاقے سے تعلق رکھنے والے تین ہندوستانی مارشل آرٹ ایتھلیٹس کو میزبان ملک سے کلیئرنس نہ ملنے پر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا گیا ہے۔

ووشو فائٹ کے طور پر مقابلہ کرنے والی تین خواتین، شمال مشرقی ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہ ایک ایسا خطہ ہے جس کا دعوٰی بیجنگ نے تقریباً مکمل طور پر "جنوبی تبت” کے طور پر کیا ہے۔

- Advertisement -

ووشو، یا کنگ فو، ایک کثیر الشعبہ مارشل آرٹ ہے جس کی ابتدا چین میں ہوئی۔

ہندوستان ٹائمز اخبار کے مطابق تینوں کو ہانگژو ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے حصہ لینے کی منظوری دی تھی لیکن وہ اپنے ایکریڈیٹیشن کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں جو چین میں داخلے کے لیے ویزا کے طور پر درکار تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں