تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بیجنگ: چینی شہر تیانجن میں دھماکا،44 افراد ہلاک ،500سےزائد زخمی

تیانجن: چین کے شہر تیانجن میں آتش گیر مادے میں دھماکے کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک جبکہ پانچ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

چین کے شہر تیانجن میں صنعتی علاقے میں زور دار دھماکے ہوئے، دھماکے بندرگاہ کے قریب ایک گودام میں ہوئے جہاں ’آتش گیر مادے سمیت مہلک اشیا‘ رکھی گئی تھیں، جس کے بعد پے درپے دھماکے ہوئے، جس کے باعث  گودام اور آس پاس کے علاقے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ قریبی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں کی بڑی تعداد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دیر رات 11.30 بجے دھماکہ خیز مواد کے ذخیرے میں ہوا، اس کے کچھ سیکنڈ کے بعد ہی دوسرا دھماکہ ہوا۔ تاہم، دھماکہ خیز مواد میں یہ آگ کیسے لگی، اس بات کا پتہ ابھی تک نہیں چل پایا ہے۔ دھماکوں کی وجہ سے کئی کلومیٹر دور تک جھٹکے محسوس کئے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 12 فائر فائیٹرز بھی شامل ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق دھماکے کے وقت زمین لرز اُٹھی، کاریں اور عمارتیں ہل گئیں، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ہر ایک نے دوڑنا شروع کر دیا،عمارتوں کے رہائشی تمام افراد سڑک پر اکٹھے ہوگئے۔

چین کے زلزلے کے مرکز کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکے کی شدت تین ٹن بارودی مواد کے پھٹنے کے برابر تھی جبکہ دوسرے دھماکے کی شدت 21 ٹن باروی مواد کے برابر تھی۔

صدر شی جن پنگ نے متاثرین کو جلد سے جلد ریلیف پہنچائے جانے کی ہدایات دی ہیں۔

Comments

- Advertisement -