منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

چین میں طوفانی بارشیں، سڑکیں تالاب بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر دالین میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب سڑکیں تالاب بن گئیں، سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ میں گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دالین میں ایک گھنٹے میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش ہوئی، چین میں مزید بارشوں کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔

دوسری جانب آسٹریا میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ سیلابی ریلے آبادیوں میں داخل ہوگئے۔

- Advertisement -

دارالحکومت ویانا میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں کے سبب متعدد پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

دبئی آنے والے سیاحوں کیلئے اہم خبر

غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، سیلابی ریلوں میں گاڑیاں بہہ گئیں اور سڑکیں ٹوٹ گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں