تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوڈلز کیسے بنتے ہیں؟ یہ ویڈیو دیکھیں

نوڈلز دنیا کی ایک مقبول ڈش ہے، کیوں کہ یہ تیار کرنے میں آسان اور کھانے میں بہت مزے دار ہے۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ چین میں ابتدا سے کس طرح نوڈلز تیار کیے جاتے ہیں، اور تیاری کے ایک مشکل سلسلے کے بعد یہ ہانڈی اور پھر آپ کی پلیٹ تک پہنچتے ہیں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ نوڈلز دنیا میں تقریباً ہر جگہ پسند کیے اور کھائے جاتے ہیں، ماہرین تاریخ اس پر گفتگو کرتے رہتے ہیں کہ کیا نوڈلز اطالویوں نے ایجاد کیے اور پھر چین لائے گئے، یا اس کے برعکس ہوا۔

ناروے کے سابق سفارت کار ایرک سولہیم نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ چین میں نوڈلز شروع سے کیسے تیار کیے جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کئی میٹر لمبے نوڈلز کو مہارت کے ساتھ کھینچا جاتا ہے (حیرت ہے کہ وہ ٹوٹتے نہیں) اور پھر اسے خشک کرنے کے لیے چھت سے عمودی طور پر لٹکایا جاتا ہے۔

یہ ویڈیو 20 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھی، سولہیم نے لکھا کہ مؤرخین اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ آیا اطالویوں نے نوڈلز ایجاد کیے اور انھیں چین لائے، یا اس کے برعکس تھا؟ شانزی، چین میں روایتی نوڈلز اس طرح تیار کیے جاتے ہیں، اور یہ سلطنت تانگ کے وقت کی ڈش ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ زیادہ تر اطالویوں کا اتفاق رائے ہے کہ مارکو پولو چین سے اٹلی میں نوڈلز کا آئیڈیا لایا تھا۔

کھانوں کے حوالے سے کتاب لکھنے والے ایک مشہور مصنف جین لن لیو نے کہا ہے کہ نوڈلز کا قدیم ترین تاریخی تذکرہ جو مجھے ایک ڈکشنری میں ملا اس کا تعلق چین میں تیسری صدی عیسوی سے ہے۔

Comments

- Advertisement -