اشتہار

چین رواں سال بھی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین مالی سال 23-2022میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور برقرار ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رواں مالی سال23-2022کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرفہرست سرمایہ کار رہا جس نے مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 102.5 ملین ڈالر یا پاکستان کے ایف ڈی آئی میں 23.83 فیصد حصہ ڈالا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کے قیام سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں نہ صرف چین بلکہ دیگر ممالک سے بھی پاکستان میں مزید ایف ڈی آئی آئے گی۔

- Advertisement -

چین اور بی آر آئی ممالک کے درمیان اشیا کی تجارت کا حجم 2013 سے 2022 تک 1.04 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 2.07 ٹریلین ڈالر ہو گیا ہے جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 8 فیصد ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں