تازہ ترین

چین کا شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

بیجنگ: شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل جوہری ہتھیاروں کی بناوٹ اور عالمی ایٹمی قوانین کی خلاف ورزی کو مدد نظر رکھتے ہوئے چین نے شمالی کوریا سے جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق چین کی جانب سے شمالی کوریا کو برآمدات کے سامان میں ان اشیاء پر پابندی عائد کردی گئی ہے جن کا استعمال جوہری ٹیکنالوجی میں ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے چینی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا مسلسل جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے جو اقوام متحدہ کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، چین نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے شمالی کوریا پر پابندی عائد کی ہے۔

چینی حکام کے مطابق پابندی کا مقصد شمالی کوریا کو ایٹمی پروگراموں سے باز رکھنا اور مذاکرات کی میز پر لانا ہے۔

امریکہ شمالی کوریا کےجوہری ہتھیاروں کےنشانے پرہے‘ کم جونگ ان

واضح رہے ماضی میں شمالی کوریا نے دو سو ملین ڈالر کی مد میں غیر قانونی اشیاء کی درآمدات کی جس پر عالمی پابندی عائد تھی۔

ماہرین کے مطابق ماضی میں چین اور شمالی کوریا کے درمیان بڑے پیمانے پر باہمی تجارت کی گئی جس کی مد میں کروڑوں ڈالر کمائے گئے۔

اقوام متحدہ کی شمالی کوریا پر نئی اقتصادی پابندیاں

خیال رہے کہ 23 دسمبرکواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے جواب میں اس پرنئی پابندیاں عائد کی تھیں۔

یاد رہے رواں برس شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے سال نو پرامریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے نشانے پرہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گرد ریاست قرار دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -