تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چین: رشوت لینے کے جرم میں سپریم کورٹ کے جج کو سزا ہوگئی

بیجنگ: چین کی سپریم کورٹ کے جج کو رشوت لینے کے جرم میں 12 سال قید اور 22.7 ملین یوآن جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے جج اور سپریم پیپلز کورٹ انفورسمنٹ بیورو کے سابق ڈائریکٹر مینگ ژیانگ کو 2003 سے 2020 کے درمیان رشوت لینے کے جرم میں سزا سنا گئی۔

شہر ژنگژو کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت نے رشوت لینے کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جس میں کہا گیا کہ مینگ ژیانگ نے کمپنیوں کے لیے تعمیراتی ٹھیکے حاصل کرنے جیسے معاملات میں دوسروں کی مدد کرنے کے عوض رشوت لینے کے لیے اپنے عہدے اور طاقت کا استعمال کیا۔

خیال رہے کہ 58 سالہ جج کو دو سال قبل عدالتی اور لینڈ انفورسمنٹ کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والی مہم کے تحت زیرِ تفتیش رکھا گیا تھا۔ انہوں نے ملکی نظام انصاف میں تین دہائیوں تک فرائض انجام دیے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مینگ ژیانگ کو جرم کا اعتراف کرنے پر ہلکی سزا دی گئی، ان کی تمام غیر قانونی دولت ضبط کی جائے گی اور اس پر جمع ہونے والے سود کو قومی خزانے میں دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -