14.3 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

چین کا پاکستانی تاجروں کے لئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تجارتی عمل تیز کرنے کے لئے چین کی ویزہ پالیسی کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کے دورہ پرچینی قونصل جنرل زاؤ شیرین نے کہا ہے کہ باہمی تجارت کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے، تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے تیار ہیں۔

زاؤ شیرین کا کہنا تھا کہ تجارت میں اضافہ کے لئے ویزہ پالیسی کو مزید آسان بنائیں گے، چین نے پاکستان اوردیگر ممالک سےبرابری کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیا ہے۔

- Advertisement -

ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چئیرمین ذکی اعجاز نے چینی قونصل جنرل کے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس آنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں