اشتہار

پاکستان میں بھی الیکٹرک کاریں بنانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

چین کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں نیا کار پلانٹ اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں شور رومز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان سنکیانگ جنگی چینگ گروپ کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کوان کی زیر قیادت وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امین اللہ بیگ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔

زونگ کوان نے مزید کہا کہ کمپنی کے طویل المدتی کاروباری منصوبے میں پاکستان میں مکمل طور پر مقامی پیداواری پلانٹ لگانا شامل ہے جس میں ایک مکمل شوروم نیٹ ورک بھی ہے۔

- Advertisement -

انہون نے کہا کہ کاریں پاکستان کے سفر کا اہم ذریعہ ہیں اور تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس سے لوگ نقل و حمل کے دیگر طریقوں کو تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔

سنکیانگ جنگی چینگ گروپ 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرو میکنیکل اور ہائیڈرولک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔

اس موقع پر امین اللہ بیگ نے چینی کمپنی کے وفد سے کہا کہ وہ سرمایہ کاری منصوبے میں تیزی لائیں جو مشترکہ طور پر فائدہ مند ہے، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پاکستان کے عوام میں چینی آٹو برینڈز انتہائی مقبول ہیں اور چین کا الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی پیش رفت میں اہم کردار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں