تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مسافر خاتون کو کاک پٹ میں بٹھانے پر پائلٹ پر تاحیات پابندی عائد

بیجنگ : چین کی فضائی کمپنی ایئر گوئیلن نے اپنے پائلٹ پر خاتون کو کاک پٹ میں بیٹھنے اور تصاویر بنانے کی اجازت دینے پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چینی فضائی کمپنی ایئر گوئیلن کی ایک پرواز کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون مسافر پائلٹ کی جگہ پر براجمان تھی اور کنٹرول سنبھالا ہوا تھا جس کے بعد پائلٹ کے لائسنس کو منسوخ کردیا گیا۔

چین کی فضائی کمپنی نے طیارے کے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر پائلٹ کا لائسنس منسوخ کرکے تاعمر جہاز اُڑانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سب سے پہلے چین سے تعلق رکھنے والے ایک ٹریول بلاگر نے سوشل میڈیا پر یہ تصاویر شیئر کی تھی

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون کاک پٹ میں معاون پائلٹ کی سیٹ پر براجمان ہیں اور وکٹری کا نشان بناکر تصاویر بنوا رہی ہیں اور ساتھ میں کیپشن لکھا ہوا ہے کہ ’پائلٹ کا شکریہ، میں بہت خوش ہوں‘۔

چینی سوشل میڈیا پر یہ تصاویر وائرل ہوئی تو شہریوں نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر فضائی کمپنی اور پائلٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد ایئرگوئیلن نے تحقیقات کیں اور طیارے کے پائلٹ کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے اس پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

Comments

- Advertisement -