تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

چاکلیٹ کھانے والے خبردار!

طبی ماہرین نے زیادہ چاکلیٹ کھانے والوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، زیادہ مقدار میں چاکلیٹ کا استعمال عارضہ قلب میں مبتلا کرسکتا ہے۔

امریکن بیلر کالج آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ چاکلیٹ کھانے میں میانہ روی اختیار کرنا دل اور انسانی جسم پر مثبت اثرات کا باعث بنتی ہے۔

محققین کا 3 لاکھ مریضوں کے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد کہنا تھا کہ چاکلیٹ کا زیادہ مقدار میں استعمال وزن میں زیادتی اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کی وجہ بنتا ہے۔

محققین کا مزید کہنا تھا کہ چاکلیٹ میں پائی جانے والی اس خاصیت جس میں سٹیرک ایسڈ، سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ، فلیوونائڈز اور پولی فینول ہوتے ہیں انسانی دل کو مضبوط بناتے ہیں اور انسانی جسم کو مطلوب اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔

Comments