منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کرائسٹ چرچ حملہ: دہشت گرد کی سزا کیخلاف اپیل پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملہ کرکے درجنوں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹرینٹ نے سزا کے خلاف اپیل کرنے پر غور شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفید فام بالا دستی کا نعرہ لگاکر 2019 میں 51 مسلمانوں کو دوران نماز شہید کرنے اور اپنے دہشت گردانہ حملے کی فیس بک پر لائیو ویڈیو نشر کرنے والے برینٹن ٹرینٹ کے وکیل نے نیوزی لینڈ کی چیف کارونر کو سزا کے خلاف اپیل سے متعلق خط بھی تحریر کردیا۔

دہشت گرد کے وکیل کی جانب خط میں کہا گیا ہے کہ ٹرینٹ کیساتھ جیل میں غیر انسانی اور ذلت آمیز سلوک روا رکھا گیا جس کے دباؤ میں آکر اس نے جرائم کا اعتراف کیا۔

- Advertisement -

عدالت نے دہشت گرد کے خلاف 51 قتل، 40 اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات عائد کی تھیں، جس کا ٹرینٹ نے اعتراف کیا تھا، مجرم کے اعتراف جرم کے بعد عدالت نے اسے نیوزی لینڈ کی سب سے سخت سزا بنا پیرول عمر قید کی سنائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرینٹ کے وکیل کا یہ میمو منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی چیف کارونر ڈیبورا مارشل نے کرائسٹ چرچ واقعے کی نئی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں