تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ایثار ہو تو ایسا، آذر بائیجان کا شہری گھر کا سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا

ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے آنے والے قیامت خیز زلزلے کی جہاں تباہ کاریاں جاری ہیں وہیں ایثار اور قربانی کی بھی مثالیں قائم ہو رہی ہیں۔

ترکیہ اور شام میں گزشتہ ہفتے کی علی الصباح آنے والے 7.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اموات کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز جب کہ زخمیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ ایک جانب اموات بڑھ رہی ہیں تو دوسری جانب ملبے تلے دبے افراد کے ایک ہفتے بعد بھی زندہ نکلنے سے امید کی کرنیں بھی روشن ہوگئی ہیں۔

تباہ کن زلزلے سے متاثرین کے لیے دنیا بھر کی حکومتیں امدادی سرگرمیوں میں آگے آگے ہیں تاہم آذر بائیجان کے شہری نے تو ایثار کی ناقابل فراموش مثال قائم کردی ہے۔

ترکیہ کے پڑوسی ملک آذر بائیجان کے شہری نے جب ترکیہ میں زلزلے کی تباہ کاریاں اور متاثرین کی بے بسی دیکھی تو اس سے رہا نہ گیا اور وہ اپنے گھر کا سامان اپنی گاڑی پر لاد کر زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں کی جانب چل پڑا۔

 

ایثار کی اس کہانی نے سب کو اتنا متاثر کیا کہ ترک ٹی وی چینل بھی اس کی کہانی نشر کیے بغیر نہ رہ سکا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں ایک ہفتے بعد بھی زندگی کے آثار باقی، امید کی کرن روشن

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ ملبہ اٹھانے کے ساتھ لاشوں اور زخمیوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -