منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ریلوے ٹریک پر خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کو پولیس نے بچا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

دارالحکومت اسلام آباد میں ریلوے ٹریک پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کو پولیس نے بچا لیا۔

اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شہری کی تصویر شہیر کی اور لکھا کہ یہ شخص ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش کر رہا تھا۔

تھانہ شمس کالونی پولیس جوانوں نے بروقت پہنچ کر شہری کو بچا لیا جس کی شناخت ایمان اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ افغان کیمپ میں مقیم ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح کا ایک واقع مئی میں کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا تھا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری کو خودکشی کرنے سے بچا لیا تھا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس کے مطابق غربت سے تنگ شخص پیڈسٹرن برج سے کودنے کی کوشش کر رہا ہے، قریب کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار کی نظر اس پر پڑی اور اس نے شہری کو فوری بچا لیا۔

اہلکار نے تین دن سے بھوکے شخص کو کھانا بھی کھلایا تھا۔ اہلکار کے اس اقدام پر ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے اسے دس ہزار روپے انعام دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں