ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شہریوں نے بجلی کے بلوں میں اضافے، ٹیکسز کے نفاذ کو عدالت میں چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شہریوں نے بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسز کے نفاذ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، غلام شبیر، تاج عباسی نے راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی کے شہریوں نے مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف عملی قدم اٹھا لیا ہے، بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے اور مختلف ٹیکسز کے نفاذ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

شہریوں غلام شبیر اورتاج عباسی و دیگر نے راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ہے، رٹ پٹیشن سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائرکی گئی ہے۔

- Advertisement -

جسٹس جواد حسن کل رٹ پٹیشن کی سماعت کریں گے، پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنا، ریلیف فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،

مؤقف میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور نیپرا نے بلوں میں ہوشربا اضافہ کیا، ٹیکس لگا کر شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، شہریوں کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی ناممکن حد تک مشکل ہوگئی ہے۔

بینچ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بلوں میں اضافے، متعدد ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، رٹ کے فیصلے تک شہریوں کے کنکشن منقطع کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں