تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکومت کوعوام کے پیسوں سے تشہیرکا حساب دینا پڑے گا، چیف جسٹس

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے حکومتی تشہیر کا حساب دینا پڑے گا، الیکشن سے پہلے وزیر اعلیٰ کی تصویر کے ساتھ اشتہار قومی خزانے سے کیوں چلائے گئے؟

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں حکومت کی اشتہاری مہم پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر پنجاب کے سیکریٹری انفارمیشن بھی پیش ہوئے، دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ عوام کے ٹیکس کی رقم سے ذرائع ابلاغ پر حکومت کے کاموں کی تشہیر کاحساب دینا پڑے گا۔

الیکشن قریب ہیں اورآپ وزیر اعلیٰ کی تصویر چلارہےہیں، انہوں نے سیکریٹری انفارمیشن سے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر کے ساتھ اشتہار قومی خزانے سے کیوں چلائے گئے؟ یہ قبل از انتخابات دھاندلی کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تشہیر اپنے پیسوں سے کریں یا چینلز کو پارٹی فنڈ سے پیسے دیں، اپنے بیان میں پنجاب کے سیکریٹری انفارمیشن نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ٹی وی چینلز کو ایک منٹ کے ایک لاکھ اسی ہزارروپے دیئے اور ایک دن میں بارہ چینلز پراشتہارات چلوائے جن پر پچپن لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ آپ کو کس نےاشتہارات کا اختیار دیا؟ اور کس میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوتا ہے؟ چیف جسٹس نے مکمل رپورٹ نہ دینے پر برہمی ظاہرکرتے ہوئے سیکریٹری انفارمیشن کو فوری رپورٹ بنانے کا حکم دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

 

Comments

- Advertisement -