تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اسرائیلی فوج کا غزہ میں بڑی زمینی کارروائی کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر ٹینکوں، بلڈوزر وں سے دھاوا بولنے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رات بھر زمینی کارروائی میں درجنوں ٹینکوں سے گولا باری کی گئی اور متعدد عمارتوں کو بلڈوز کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی کارروائی کے دوران حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج اسے اب تک کی سب سے بڑی زمینی کارروائی قرار دے رہی ہے۔

اسرائیل نے ویڈیو کے ساتھ جاری بیان میں کہا کہ چھاپہ مار کارروائی کے بعد ٹینک واپس اسرائیلی علاقے میں داخل ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری کے باعث مزید 800 فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 6654 تک پہنچ گئی ہے، 19ہزار سے زائد زخمی ہیں، جبکہ اسپتالوں میں سہولتیں ختم ہو چکی ہیں۔

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 2500 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 1600 افراد لاپتہ ہیں، جن کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں؟

اس کے علاوہ غزہ میں الجزیرہ ٹی وی کے بیوروچیف وائل الدحدوح کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں پورا خاندان شہید ہوگیا ہے، شہید ہونے والوں میں اہلیہ، بیٹا اور سات سالہ بیٹی شامل ہیں۔

وحشی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے غزہ میں بیوروچیف کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا، حملے میں اُن کی اہلیہ، ہائی اسکول میں پڑھنے والا بیٹا اور سات سالہ بیٹی شہید ہوگئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ چینل کے نمائندے کا خاندان النصیریہ کے پناہ گزین کیمپ میں موجود تھا۔

خاندان کی شہادت کے بعد الجزیرہ چینل کے نمائندے کی شہید ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے اسپتال سے نکلنے اور شہید بیٹے کی میت کو دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔

Comments

- Advertisement -