تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہے اور اس پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2 دہائیوں سے جاری دہشتگردی کے خلاف جاری اس جنگ میں اب تک پاکستان میں 87 ہزار سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں جن میں مسلح افواج، پولیس ودیگر مسلح فورسز کے اہلکاروں سمیت معصوم شہری بھی شامل ہیں۔ پاکستانی عوام نے دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -