اشتہار

ریکوڈک منصوبہ سرمایہ کاری کا ‘گیٹ وے” ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ریکوڈک مںصوبے کو صوبے میں سرمایہ کاری کا گیٹ وے قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ نے کہا کہ ہم ریکو ڈک معاہدے کو اسمبلی میں لائے، جس کے لئے عمران خان ،شوکت ترین اوراب وزیراعظم شہباز شریف کی سپورٹ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکو ڈک معاہدے کو سیاسی بنانا ملک اور صوبے کے مفاد میں نہیں،یہ ایک بہت بڑا فیصلہ تھا جسے بہت عرصہ تک متنازعہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ آٹھ ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری لارہاہے، 8ارب ڈالر آنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا اور یہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ریکوڈک معاملے پر ہم نے آئین کے تحت وفاق کو وقتی طور پر اختیار دیا، آئین کے تحت ہم جب چاہیں اختیار واپس لےسکتےہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت اختیار دینا نا گزیر تھا ورنہ بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو تیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پاگیا

واضح رہے کہ دو روز قبل لندن میں ریکوڈک منصوبے کا حتمی معاہدہ طے پایا تھا، معاہدے پر منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے اور حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے پر دستخط سے پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کیجانب سے عائد6.5 ارب ڈالرکا جرمانہ بھی غیر موثرہوگیا تھا۔

معاہدے کے مطابق ریکو ڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا، کمپنی کام کا آغاز فوری طور پرکرے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں