اشتہار

امن و امان کیلیے درکار فنڈز وفاق نے روک لیے، وزیر اعلیٰ کے پی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان وفاق کی جانب سے امن و امان کے لیے درکار فنڈز روکنے پر برس پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا سمیر دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمود خان کا کہنا تھا کہ امن کا قیام اولین ترجیح ہے کیوں کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فنڈز درکار ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، صوبے کے فنڈز کو غیر قانونی طور پر روکا گیا ہے، مالی مشکلات کے باوجود پولیس اور سی ٹی ڈی کو درکار وسائل فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لیےخیبر پختونخوا پولیس کی بے شمار قربانیاں ہیں، ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، صوبائی حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں