تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘عمران خان جس وقت کہیں گے اسمبلی تحلیل ہو گی’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسمبلی کی تحلیل پرتیار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں چوہدری برادران نے عمران خان سے خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کیا ہے،اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل پرحتمی مشاورت ہو گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ انہیں دے دی،ہم عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے،ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔

ملاقات میں پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کیلئے لازم و ملزوم ہیں،غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔

انہوں نے چیلنج دیا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کرے پھر ناکامی ہوگی، پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مار پڑی ،آئندہ بھی پڑے گی،اپوزیشن جاگتے میں خواب دیکھ رہی ہے، یہ تحریک عدم اعتماد کاشوشہ توچھوڑ سکتے ہیں مگرانکے پاس ممبر ہی نہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسمبلی کی تحلیل پرتیار ہوگئے ہیں، عمران خان سے ملاقات میں پرویز الہٰی نے کہا مشاورت کیلئے مزید وقت نہیں چاہئیے اور نہ ہی ملاقاتوں کی ضرورت ہے، عمران خان جس وقت کہیں گے اسمبلی تحلیل ہو گی۔

ادھر اہم ترین ملاقات میں شریک چوہدری مونس الہیٰ نے ٹوئٹ کیا کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں عمران خان کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ یہ وزارت اعلٰی عمران خان کی امانت ہے، عمران خان جب چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

Comments

- Advertisement -