جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

مجھے ڈر ہے جب گھر جاؤں گی تو والد سے ڈانٹ پڑے گی، مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی بات نہیں مانی اب ڈر رہی ہوں کہ گھر جاؤں گی تو والد نواز شریف سے ڈانٹ پڑے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں لاہور سے ٹیک آف کرنے لگی تو پائلٹ نے کہا دھند بہت ہے ہم نہیں جاسکتے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا آپ ویٹنگ لاؤنچ میں انتظار کریں لیکن میں نے کہا کہ انتظار نہیں کرسکتی میرے بچے وہاں منتظر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر ٹیک آف ہی نہیں کرسکتا اتنی سخت دھند ہے کچھ میٹرز کی حد نگاہ چاہیے ہوتی ہے 800 میٹر کی حد نگاہ تھی باقی نہیں تھی۔

- Advertisement -

مریم نواز کے مطابق پائلٹ سے کہا ہیلی کاپٹر اڑاؤ وہ کہنے لگا میڈم بہت بڑا رسک ہے لیکن میں نے کہا کہ رسک لوں گی لیکن میں اپنے بچوں کے پاس جاؤں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اچھی بات نہیں ہے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے، میں آپ کو یہ نہیں سکھا رہی لیکن یہ بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کے پاس آنے اور ملنے کے لیے میں کتنی بے چین تھی کیونکہ مجھے پتا تھا کہ بچے انتظار کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ آپ کا پیپر آج کینسل ہوا جس کا افسوس ہے، رانا آئندہ کبھی میری وجہ سے بچوں کا پیپر منسوخ نہ ہو، میرا شیڈول آپ تبدیل کردیں لیکن بچوں کی پڑھائی کا حرج نہ ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ ابھی مجھے ڈر ہے کہ جب گھر جاؤں گی تو نواز شریف صاحب سے ڈانٹ پڑے گی کیونکہ وہ والد ہیں بچوں کی حفاظت کا سب کو خیال ہوتا ہے وہ کہیں گے تم نے رسک کیوں لیا اور پائلٹ کی بات کیوں نہیں مانی لیکن وہ ڈانٹ میں کھا لوں گی مجھے خوشی ہے کہ آپ کے درمیان موجود ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں