تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہمیں راستہ دکھانے کیلیے اللہ نے باجوہ صاحب کو بھیجا، پرویز الٰہی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہمیں راستہ دکھانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے قمر جاوید باجوہ صاحب کو بھیجا۔

نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ جاتے جاتے اللہ نے ہمارا راستہ تبدیل کر دیا، باجوہ صاحب کو بتایا کہ شریفوں سے انتقامی کارروائیوں کا خدشہ ہے اور شریفوں پر اعتبار نہیں کیوں کہ انہوں نے آپ کے ساتھ بھی یہ کیا۔

پرویز الٰہی نے بتایا کہ اس کے جواب میں باجوہ صاحب نے کہا کہ میری چھوڑیں اور اپنی بات خود سوچیں، سوچ کر چلیں، انہوں نے کہا کہ آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قمر باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا، مونس الٰہی

انٹرویو میں انہوں نے کہا: ’عمران خان نے گولیاں لگنے کے باجود شریفوں کے لیے خوف پیدا کر دیا۔ شریف خاندان کی زبان پر اور سوچ میں ہر وقت عمران خان کا نام رہتا ہے۔ ہم سوچتے تھے یا اللہ کوئی ایسا بندہ لا جو ان شریفوں کو نتھ ڈالے۔‘

’شریف خاندان کام بھی غلط کرتا ہے کسی حکومت کو چلنے نہیں دیتا۔ شریفوں کو جو لے کر آتا ہے یہ اس کو ختم کرتے ہیں۔ ہم خود ساتھ رہے ہیں مشرف جہانگیر کرامت کیساتھ کیا کیا گیا۔ کاکڑ اور دیگر تمام اقساط میں شریفوں کا ہاتھ رہا۔ شریفوں کا یہی تکبر بچوں میں منتقل ہوگیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر بہت بڑی غلطی کی تھی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ شریفوں کو سزا ملے گی اور لگتا ہے کہ عمران خان نے ہی انہیں سزا دینی ہے، اللہ نے عمران خان کی شکل میں ایک بندہ بھیجا ہے جو ان کے برے کام یاد کراتا رہتا ہے، اللہ نے ساری بیماریوں کا حل عمران خان کی شکل میں دیا۔

’قمر جاوید باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا‘

یاد رہے کہ پرویز الٰہی کے صاحب زادے مونس الٰہی نے دو روز قبل نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو غدار نہیں کہا جا سکتا، ہماری پارٹی نے انہی کے کہنے پر تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ جو ہٹ گیا وہ برا ہے، میں اس سوچ کے خلاف ہوں، بحث کرلیں قمر جاوید باجوہ کیسے غدار ہوگئے، انہوں نے تحریک انصاف کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینا غلطی تھی، اسد قیصر

انہوں نے سوال کیا کہ جب سابق آرمی چیف نے دریا کا رخ پی ٹی آئی کی طرف موڑ دیا تب وہ صحیح تھے؟ جب آفر آئی تو قمر جایود باجوہ نے ہمیں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف ہو جائیں۔

Comments

- Advertisement -